نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 30 اگست ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا ، اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد،اسلام آباد، راولپنڈی میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا بھی خدشہ ہے ۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 23 تا 30 اگست ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، 23 سے 30 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں شدید بارشیں متوقع ہیں ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آج 23 سے 30 اگست تک راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ،گجرات اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں بھی 23 سے 30 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 23 تا 30 اگست تک گلگت، سکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگرمیں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔