شدید دھند کے باعث آج ملک بھر میں 21 پرواز منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 6 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کراچی اتار لی گئی۔ اسکے علاوہ پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی۔ شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 112، نجی ایئر کی ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔ اور دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180، اسلام آباد سے بحرین کی پرواز پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازرں میں کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303، پی اے 402، 401، کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں ای ار 500، پی اے 401 شامل ہیں۔
جبکہ دمام سے لاہور کی پرواز پی ایف 743، دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 236، مسقط کی پرواز پی ایف 733، جدہ سے لاہور کے مابین سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738، 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، اسکردو کی پرواز 451، 452، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 233، ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ ارومکی سے اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ سے کراچی کے درمیان پرواز وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی