ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنےآیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے ہی تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا ، کاشف سواتی نامی شخص نے خودکشی کی کوشش بھی کی، میاں بیوی بھی تشیوشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردئے گئے ۔
ایبٹ آباد (حماد ثاقب) مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود کاغان کالونی میں قیامت لرز اٹھی ، باپ نے اپنے ہی بچوں کی جان لے لی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغان کالونی میں کاشف سواتی نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو زہر دے کر خود بھی خودکشی کی کوشش ۔
میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق کاغان کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین بچوں کو مردہ حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں غازیان عمر 7 سال آئزل عمر 5 سال اور شہرام عمر 9 ماہ شامل ہیں جو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کے والد کاشف عمر 33 سال کے معدے کو واش کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میڈیکل ڈی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہےجس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ان کی اہلیہ شیزا بی بی عمر 35 سال جن کے سر پر چوٹ آئی ہے کو نیورو وارڈ بی میں داخل کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب کاشف سواتی نامی شخص کے ویڈیو بیانات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جس میں وہ کہتا ہے کہ میرا مکان بیچ کر ایک کروڑ دس لاکھ روپیہ قاری صاحب آپ لیں اور دس لاکھ روپیہ میری بہن کو پہنچا دیں ۔


