ملک میں بارہ صوبے بنا نے کی باز گشت ،ہزارہ صوبہ کی تحریک ایک بار بھر سر گرم ہو گئی، چند روز قبل مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے شہزادہ گشتاسپ خان نے ہزارہ صوبہ کی قرار داد بھی پیش کی تھی جس کی حمایت مسلم لیگ ن نے بھی کی تھی۔
وفاقی وزیر مزہبی امور سردار محمد یوسف نے آج مانسہرہ میں صوبہ ہزارہ کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے سردار محمد یوسف ہزارہ صوبہ تحریک کے چیئرمین بھی ہیں صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہیں سردار محمد یوسف نے مزید کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ سب سے پہلے بنا یا جائے کیونکہ صوبہ ہزارہ تحریک کی بنیاد خون پر رکھی گئی ہے اس تحریک کے لئیے کئی لوگوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ ہم فیلڈ مارشل کی طرف سے نئے صوبے بنا نے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبہ هزاره ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ بھی ھے۔ میاں نواز شریف سے بھی بات ہوئی تھی۔ سیا ست سے با لاتر ہو کر ملكی مفاد میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے سب مل کر کوشش کریں ۔