ہری پور تھانہ حطار پولیس کی کارروائی ، شہری کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان گرفتار
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ حطار پولیس کو بذریعہ کنٹرول روم لیبرکالونی 400 نزد لنڈا گودام شہری کو زبردستی اغوا کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور محمد عارف کی زیر نگرانی بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہری مرتضی کو بازیاب کروا کر ملزمان وجاہت شاہ ولد فضل شاہ ، اویس ولد حقنواز ساکنان حطار، ذیشان ولد گلزار سکنہ منڈی بہاؤالدین ،محمد مدنی ولد چنگیز ،محمد معظم ولد شکیل ساکنان ٹیکسلا کو گرفتار کر کے مدعی کی رپورٹ پر زیر دفعہ 365.511.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔