ہری پور کے علاقے پنیاں موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
ہری پور:ریسکیو حکام کے مطابق پنیاں موڑ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی 17 سالہ نوجوان کی شناخت وسیع کے نام سے کر لی گئی ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دونوں نوجوان واہ کینٹ کے رہائشی تھے اور گھر واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔