خیبرپختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح ہری پور میں انسداد پولیو مہم فول پروف سیکورٹی انتظامات میں جاری ہے۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 900سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بذات خود سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر سینیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ ڈیوٹی کے دوران چوکس رہ کر فرائض منصبی سرانجام دیں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال ضروری کریں۔
مذید عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچائیں۔