گوجرخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں خواتین کو زہریلی دوا کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی، ملزمہ زہریلی اشیاء کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں مطلوب تھی ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجرخان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا، اور مقتول کی رقم اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئی تھی ۔
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا ۔