گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں خیبرنیٹ ورک کا دورہ کیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈیٹوریل پالیسی خیبر نیوز اور سینئر صحافی حسن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کلی ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حسن خان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم نے صوبے کے مسائل پر خیبر نیوز سے خصوصی گفتگو بھی کی ہے ۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن و امان خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن صوبائی حکومت اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر مسائل میں سے یونیورسٹیز کو بھی کئی مسائل کا سامنا ہے ،صوبے میں 34 یونیورسٹیز ہیں اور ان میں سے 26 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر تاحال تعینات نہیں کئے گئے ہیں ۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے گورنر ہاوس کو پروپوزل بھیجے تاکہ وائس چانسلز کی تعیناتی کی جا سکے ۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ خٰبر پختونخو ا کی یونیورسٹیز کو فنڈز کا مسئلہ بھی درپیش ہے اور اس معاملے پر بھی صوبائی حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔