Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    خاص خبریں جنوری 11, 2025

    لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جنوری 11, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔

    اسلام آباد میں ”مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع“ کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے ملالہ یوسفزئی بھی تشریف لائی ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات اور کئی اداروں و تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز میں ایک اہم لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے۔ مسلم ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے ساتھ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور اس شعبے میں سامنے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مشترکہ اقدامات سے غریب ملکوں میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے خواتین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے علم حاصل کرنے کی اہمیت بتائی ہے۔ شہباز شریف نے اسلام کے ابتدائی دور میں اس حوالے سے حضرت خدیجہ کی خدمات کا بھی حوالہ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے بھی قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔ اسی طرح بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین قابل اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ہماری خواتین بہادر ہیں۔ ارفع کریم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا، عالمی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہے اور اس میں ملالہ یوسف زئی کا شریک ہونا بھی فخر کا باعث ہے۔ وہ ہمت اور عزم کی علامت ہیں۔

    دورانِ خطاب وزیر اعظم شہباز شریف نے عربی زبان میں میں بھی کچھ جملے ادا کیے، جس پر شرکا نے تالیاں بجا کر انہیں سراہا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں پاکستان آرمی نے برف میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کرلیا
    Next Article مانسہرہ پولیس نے بس سروس کے ڈرائیور کے قاتل کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    دسمبر 20, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 14, 2025

    ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کے مرکزی مفرور ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.