اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرپشن ثابت ہونے پر ماونٹین فلنگ سٹیشن کے جنرل منیجر کو گرفتار کرلیا ۔
گلگت( ندیم خان) نیٹکو فیلنگ سٹیشنز میں بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری انکوائری کی سفارشات کے بعد، جی ایم ماؤنٹین فیلنگ سٹیشنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اینٹی کرپشن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔