Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستاب امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»گلگت بلتستان کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر
    فیچرڈ ستمبر 15, 2026

    گلگت بلتستان کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر

    ستمبر 15, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gilgit-Baltistan cabinet approves budget, sets minimum wage at Rs. 44,000
    گلگت بلتستان کے بجٹ کا مجموعی حجم 218 ارب روپے مقرر کیا گیا، بجٹ دستاویزات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان کی کابینہ نے مالی سال 27۔2026 کیلئے 218 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، بجٹ دستاویزات کے مطابق کم از کم اجرت 40 سے بڑھا کر 44 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، تمام محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 30 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

    گلگت بلتستان کے بجٹ کا مجموعی حجم 218 ارب روپے مقرر کیا گیا، ترقیاتی بجٹ 23 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ 28 ارب روپے مختص کیے گئے، وفاقی حکومت کا سٹیبلائزیشن پیکیج بھی بجٹ میں شامل ہے، تمام محکموں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 30 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

    وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل سیکٹر بجٹ کا بنیادی محور ہے، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ۔

    گلگت بلتستان کی کابینہ نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کم از کم اجرت 40 سے بڑھا کر 44 ہزار روپے مقرر کر دی، ادویات کی خریداری کے لیے 17 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ مختص کیا گیا ۔

    ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ اور ہونہار طلبہ کے سکالرشپس میں بڑا اضافہ کیا گیا، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے واٹر مینجمنٹ کو 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی، گلگت بلتستان میں پہلی بار سوشل پروٹیکشن کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ۔

    سوشل سیکٹر کے لیے 4 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی تجویز ہے، ترقیاتی منصوبوں سے ایک فیصد کلائمیٹ فنڈ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا، کلائمیٹ فنڈ کنسولٹیڈ اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا ۔

    سرکاری محکموں کے لیے ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، زیادہ ایندھن استعمال کرنے والی پرانی سرکاری گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے تھرو فارورڈ میں کمی لائی جائے گی،گلگت بلتستان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مساوی ترقی یقینی بنائی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون اور ٹینڈر کے مراحل شفاف بنانے کی ہدایت کر دی، ترقیاتی فنڈز حقیقی معنوں میں منصوبوں پر خرچ ہوں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشزا فاطمہ کا رات گئے پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ، فیول ریلیف کی فراہمی کا جائزہ
    Next Article پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی، احسن اقبال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستاب امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستاب امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    اسلام آباد

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 1, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستاب امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.