سعودی عرب میں واحد پاکستانی ماہر غلام حسن نے سالانہ انٹر نیشنل کنسٹرکشن ایوارڈ کی تقریب میں ایواڈ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
سعودی عرب میں بلند عمارتیں تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیوں کیلئے دوسری سالانہ انٹرنیشنل کنسٹریکشن ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں واحد پاکستانی ماہر غلام حسن نے ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔سعودی عرب میں رجسٹرڈ تعمیراتی کمپنیوں کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر سعودی وزرات تجارت کی جانب سے لوکل مارکیٹ سے تعمیراتی مواد خریدرای پر خصوصی ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں اہداف بروقت مکمل کرنے پر 50سے زاید تعمیراتی ،بجلی اور ٹیلی کام سے متعلقہ کمپنیوں کو ایوارڈز دئیے گئے ۔
تقریب میں واحد پاکستانی کمپنی جو ٹاپ ٹن میں شامل تھی۔ غلام حسن عبیداللہ کو تعمیراتی شعبے میں معیار ی اور ٹھوس کردار ادا کرنے پر مقامی مواد و سرکاری پروکیورمنٹ اتھارٹی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیاہے ۔ اس موقع پر کمپنی کے سربراہ غلام حسن نے کہا کے میں یہ ایوارڈ اپنے ملک پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مجھے 34سال کی محنت کے بعد یہ ایوارڈ ملا ہے انکا کہناتھا کہ سعودی عرب تاجروں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ اور پرامن ملک ہے۔