Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شہبازشريف کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبو میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»قصہ راولپنڈی کی گندی گلی کا
    پوٹھوہار دسمبر 29, 2023

    قصہ راولپنڈی کی گندی گلی کا

    دسمبر 29, 2023Updated:دسمبر 29, 20232 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gandhi Gali
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لالکرتی راولپنڈی کنٹونمنٹ کا مشہور و معروف علاقہ ہے جو انگریز دور میں قائم کیا گیا۔ اس کے نام کے حوالے سے کئی آرا ہیں تاہم آج ہمارا موضوع لالکرتی کی وجہ تسمیہ نہیں بلکہ اس علاقے کی ایک گلی ہے جسے ”گندی گلی“ کہا جاتا ہے۔ ہے نا عجیب نام؟ لیکن جب آپ اس نام کی تفصیل سے آگاہ ہوں گے تو یقیناحیران رہ جائیں گے۔

    لال کُرتی راولپنڈی کی اس گلی کا اصل نام ”گاندھی گلی“ تھا لیکن زمانے کی سفاکیت کہیں یا بھارت سے نفرت، اب اس گلی کو گندی گلی کہا جاتا ہے۔ بہرحال علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے درخواست کر کے اس گلی کا نام غوثیہ سٹریٹ کرا لیا ہے۔ گاندھی گلی میں ایک پرانا مندر بھی موجود ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قیامِ پاکستان سے قبل یہاں زیادہ تر ہندو آباد تھے اور انہوں نے گاندھی جی کی محبت میں یہ گلی ان کے نام سے موسوم کی تھی تاہم پاکستان بننے کے بعد لوگ اسے گندی گلی کے نام سے پکارنے لگے۔

    اس گلی کا نام گاندھی جی کے نام پر کیوں رکھا گیا؟کیا وہ اس گلی میں آئے تھے؟ اس پر تاریخ تقریباً خاموش ہے۔ تاہم گاندھی جی نے دو بار راولپنڈی کا دورہ ضرور کیا ہے۔ پہلی مرتبہ وہ1924 میں راولپنڈی آئے۔ یہ وہ وقت تھا جب کوہاٹ میں ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہندووں نے کوہاٹ چھوڑ کر راولپنڈی میں پناہ لی تھی۔ گاندھی دوسری بار راولپنڈی اس وقت تشریف لائے جب وہ بخشی غلام محمد کے ہمراہ کشمیر کے دورے پر تھے۔

    گاندھی جی ہندوستان کی تقسیم کے خلاف تھے تاہم جب پاکستان بن گیا تو بھارت نے پاکستان کے اثاثے روک لیے جس پر گاندھی نے بھوک ہڑتال کر دی تھی اور اسی بات پر بالآخر ایک ہندو انتہا پسند نے انہیں گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔ پاکستان میں راولپنڈی کے علاوہ کراچی اور بہاولپور میں بھی ان کی نام سے گلیاں موجود تھیں۔

    تقسیم کے المیوں میں ایک المیہ یہ بھی ہے کہ علاقوں کے اصل نام تبدیل کر دئیے گئے تاہم راولپنڈی شہر کی حدود میں اب بھی نرنکاری بازار، بھابھڑا بازار، آریہ محلہ، نانک پورہ، موہن پورہ، مدہن پورہ، کرتار پورہ، اکال گڑھ، کرشن پورہ جیسے نام موجود ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباغی حوثیوں نے بحیرہ احمرکے راستے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر بائیسواں حملہ کردیا
    Next Article میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو 79 رنز سے شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شہبازشريف کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبو میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شہبازشريف کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبو میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    امن

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 17, 2026

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    امن

    راولپنڈی: برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی قیادت…

    خاص خبریں

    میڈیا انڈسٹری اور تعلیم کا اشتراک، خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    نومبر 18, 2026
    خاص خبریں

    ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

    نومبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شہبازشريف کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبو میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.