ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی سنٹرز کے 200 گز کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع اور سنٹرز کے اطراف پاکٹ گائیڈز کی فروخت پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثنافاطمہ نے ٹیم کے ہمراہ سٹیشنری شاپس کا دورہ کیا اور پاکٹ گائیڈ اور فوٹو کاپیوں کی فروخت پر کاروائی عمل میں لائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بوٹی مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں گے، نقل کا سبب بننے والا مواد کسی سٹیشنری کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔