ضلع مانسہرہ میں شہری سے نازیبا ویڈیو کے بدلے رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں اسلحہ کی نوک پرشہری کی نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلیک میل کر کے شہری سے ملزمان 6 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیانے میں کامیاب ہوئے تھے، ملزمان کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق 3 ملزمان نے ملکاں بٹل کے رہائشی شخص کی اسلحہ کے زور پر نازیبا ویڈیو بنائی، اور بعد ازاں بلیک میل کرکے متاثرہ شخص سے 6 لاکھ 43 ہزار روپے بھی ہتھیا لیے۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو اس سلسلے میں درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان ملک شاہزیب، فہدخان اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے ضلع مانسہرہ میں شہری سے نازیبا ویڈیو کے بدلے رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔