Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»قلعہ نندنہ، پوٹھوہار کی عظیم تاریخ کا گواہ
    بلاگ اپریل 12, 2024

    قلعہ نندنہ، پوٹھوہار کی عظیم تاریخ کا گواہ

    اپریل 12, 2024Updated:اپریل 13, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    قلع نندنہ ضلع جہلم میں کوہِ نمک کے مشرقی کنارے پر ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایستادہ ہے اور اپنے گم گشتہ ماضی کی یاد دلا رہا ہے۔  کئی صدی پرانا نندنہ کا قلعہ ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے جس کی بنیاد نویں صدی میں ہندوشاہی خاندان نے رکھی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس قلعے کا نام ایک ہندو بھگوان کے افسانوی باغ ’’نندنہ‘‘ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

    درحقیقت یہ قلعہ پہاڑوں کے درمیان آس پاس کی نگرانی اور شمال و مغرب سے حملہ آوروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سکندر یونانی کی فوج کے گھوڑوں نے پتھر چاٹ کر کھیوڑہ کی نمک کی کانوں کی اصلیت دریافت کی تھی۔

    نندنہ میں ایک قلعے کے کھنڈرات ہیں جن میں ایک مندر اور ایک مسجد ملتی ہے۔ مندر کو شیو مندر کے نام سے جانا جاتا ہے جو کوہِ نمک کے دیگر مندروں (جیسے کٹاس راج اور ملوٹ) سے مماثلت رکھتا ہے۔ شیو مندر کو ہندو شاہی راج کے بادشاہ ’’جے پال‘‘ کے بیٹے آنند پال نے قرون وسطی کے ابتدائی دور میں تعمیر کیا تھا۔

    مغل دور میں بھی  نندنہ ایک اہم تفریح گاہ تھی۔ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر اور جہانگیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کے یہ ان کی پسندیدہ شکارگاہ تھی جہاں وہ پرندوں اور ہرن کے شکار کے لیے آیا کرتے تھے۔

    تاریخ کے مطابق  1008ء میں محمود غزنوی نے بالناتھ کے پہاڑوں میں نندنہ پرکی اور قلعے کو فتح کر لیا اور پھر جے پال کے بیٹے آنند پال کے تعاقب میں کشمیر چلا گیا۔ تاریخ اور سال کے فرق سے طبقاتِ اکبری میں بھی یہی کہانی ملتی ہے۔

    شیو مندر کے پاس ہی البیرونی پوائنٹ یا البیرونی کی رصد گاہ واقع ہے۔ 5 ستمبر 973ء کو موجودہ ازبکستان کے علاقے خوارزم میں پیدا ہونے والے البیرونی کا پورا نام ’’ابوریحان محمد بن احمد‘‘ المعروف البیرونی تھا جو اپنے دور کے بہت بڑے محقق اور سائنس داں تھے۔ ہندوستان میں رہ کر البیرونی نے نندنہ قلعہ میں اپنی ایک رصد گاہ قائم کی اور زمین کے رداس کو قدرے درستی کے ساتھ ناپا۔ انہوں نے نندنہ کو علم حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین مقام قرار دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی کے فسادات: 20 مجرموں کو آرمی چیف کی جانب سے مہلت کے بعد رہا کیا گیا
    Next Article ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025

    پی آئی اے کی نجکاری کب ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کردیا

    دسمبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    دسمبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 4, 2025

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    صحت

    انسانیت کی تاریخ میں متعدد جنگیں لڑی گئی ہیں لیکن ایک خاموش, انتہائی پیچیدہ اور…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.