بلتستان کا علاقہ شگر اور ہنزہ ،گلمت گوجال میں سیلابی تباہ کاریاں، 6 مقامات پر تازہ سیلابی ریلے آئے، سیلابی ریلوں سے شگر گلاپور میں دریائی کٹاؤ جاری ہے، اس دوران 25 گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے ہے کہ ضلع شگر میں سیلاب سے 25 گھروں کو نقصان پہنچا، شگر میں سیلاب سے 2 دکانیں ، ایک ورکشاپ درجنوں کھیت اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ۔
انہوں نے کہا کہ شگر میں شاہراہ ” کے۔ٹو” دریائے کٹاؤ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے،شگر کے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے آبپاشی کا نظام درہم برہم ہے ۔
ترجمان کے مطابق ہنزہ کا علاقہ گلمت گوجال میں سیلابی ریلوں سے ایک درجن سے زائد مکانات متاثر ہوئیں، گلمت گوجال میں مواصلاتی نظام متاثر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلمت گوجال میں سیکڑوں سفیدے اور پھلدار درخت سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں، گلمت گوجال میں ایک ہوٹل اور ایک سرکاری عمارت بھی سیلابی ریلوں کے زد میں آگئے ہیں ۔
فیض اللہ فراق کا مزید کہنا تھا کہ گلمت گوجال میں زرعی اراضی اور واٹر چینلز بھی متاثر ہوئے ہیں، حکومت نے بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کا مزید کہنا تھا کہ گلگت کا علاؤہ دینور کو دوبارہ دریائی کٹاؤ کا سامنا ہے ۔
دوسری جانب سکردو گیول میں سیلابی ریلہ نے تباہی مچا دی، اس ماہ میں یہ تیسرا سیلابی ریلہ جس نے رگیول کو زرعی زمینوں درختوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں کے بعد اھل علاقہ پریشان، ان کی کروڑوں ایکڑ زیر کاشت زمینوں کو سیلابی ریلہ نے اپنی لیپٹ میں لے لیا ۔