Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، جاں بحق افراد کی تعداد 307 تک پہنچ گئی
    خاص خبریں اگست 16, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، جاں بحق افراد کی تعداد 307 تک پہنچ گئی

    اگست 16, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Flood disasters in Khyber Pakhtunkhwa, death toll reaches 307
    ریسکیو ٹیموں نے رات بھر امدادی کام جاری رکھا اور متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ،پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز کالوڈ برسٹ اور بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 307 تک پہنچ گئی ،جبکہ اس دوران 23 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    پشاور: پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ 11 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے ۔

    یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر،باجوڑ اور بٹگرام ہیں، جب کہ صرف بونیر میں اب تک 184 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، سیاحتی مقامات پر بند شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جب کہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں ۔

    پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 3567 افراد کو بچایا جا چکا ہے جب کہ 3817 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں 545 اہل کار اور 90 گاڑیاں و کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

    دوسری جانب ریسکیو 1122 کے مطابق بونیر کی 3 تحصیلوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں ملبے تلے دبے افراد کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ریسکیو ٹیموں نے رات بھر امدادی کام جاری رکھا اور متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار817 ہے ۔

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بونیر میں 159 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا، باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔

    پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بھی سوات، باجوڑ اور بونیر میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور راشن و ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔

    پاک فوج کے مزید دستے بھی امدادی کاموں کے لیے متاثرہ اضلاع روانہ کر دیے گئے ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

    فلڈ کنٹرول سیل نے دریا کنارے آباد افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور اپنے مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر لے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام 1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
    Next Article ’’راشه پيښور ته“ یوم آزادی سپیشل نے پشاور کے شہریوں میں خوشیاں بکھیر دیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    ستمبر 9, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ

    ستمبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.