مانسہرہ کے بالائی اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جسکی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے ۔
مانسہرہ کے بالائی اور سیاحتی مقامات پر بارش کے ساتھ موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے مانسہرہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔
برف باری جھیل سیف الملوک ،ملکہ پربت ،مکڑا پہاڑ، بابوسر ٹاپ کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے ۔
بارش کی وجہ سے مانسہرہ شہر میں بھی موسم سرد ہو گیا ہے، موسم سرد ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش کم ہو گیا اور سیاحتی سیزن بھی ختم ہونے والا ہے ۔
ماہرین کے مطابق بارش کی وجہ سے بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، مانسہرہ میں ڈینگی خطرناک حد پھیل گیا تھا جس میں اب کمی آئے گی اور گلے ،زکام ،بخار کی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو گا ۔