چلاس میں رات گئے ناامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا،پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ۔
چلاس( ندیم خان) پولیس نے بتایا ہے کہ ایف سی اہلکار چلاس کے علاقہ تھور فارسٹ چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات ماعلوم نہ ہو سکیں، تاہم قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، وجوہات معلوم کرنے کی کوششں جاری ہیں ۔
چلاس پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کی شناخت محمد گل شیر کے نام سے ہوئی ہے اور تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ۔