ریسکیو حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فتح جنگ میں کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے سے جاں بحق ہونت والے جوان کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں ۔