گلگلت بلتستان(ندیم خان) گلگت پولیس کے مطابق ضلع دیامر میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کلارا کولوچاوا کوہ پیمائی کے دوران گر کر ہلاک ہوگئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کوہ پیما کا تعلق چیک ریبلک سے تھا اور وہ نیپال کی سیوین ٹریک سمٹ نامی کمپنی کے ساتھ نانگا پربت سر کرنے آئی تھیں ۔
گلگلت بلتستان ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کے اہلکار کے مچابق خاتون کوہ پیما کلارا نے ٹیم سمیت 15 جون کو رائیکوٹ شنگریلا ہوٹل میں قیام کیا تھا اور 16 جون کو نانگا پربت بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئی تھی جہاں دوران کوہ پیمائی حادثہ کا شکار ہوئی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اورکیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سےگریں ۔
خاتون کوہ پیما جہاں گریں ان کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی، لوکیشن معلوم ہونے کےبعد طے کیا جائے گا کہ ریکوری کا کام کیسے شروع کرنا ہے ۔
اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ جو لوگ خاتون کوہ پیما کیساتھ تھے انہوں نے بیس کیمپ ٓ اکر بتایا کہ خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے ، بیس کیمپ سے رابطے میں پہلے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔خاتون کوہ پیما کا تعلق چیک ری پبلک سے ہے ۔