Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
    خاص خبریں مئی 19, 2026

    دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

    مئی 19, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Enemy forces will ultimately fail due to the strength of the state and the unity of the people, says Chief of Defense Forces Asim Munir
    پراپیگنڈے ،فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی، کوئٹہ میں افسران سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پراپیگنڈے ،فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی،دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی، پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ناکام ہوں گی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار، فکری استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران اور اساتذہ سے خطاب کیا اور جدید جنگ کے تیزی سے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افسران بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کا مؤثر جواب دینے کے لیے اپنی اور اپنے جوانوں کی مسلسل تربیت یقینی بنائیں، افسران پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور آپریشنل برتری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ کالج کے فارغ التحصیل افسران اپنی غیر معمولی کارکردگی اور پیشہ ورانہ لگن کے باعث ہمیشہ نمایاں رہے ہیں،پائیدار ترقی عوام دوست حکمتِ عملی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے ساتھ مؤثر سکیورٹی اقدامات سے مشروط ہے ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں بلند مقام حاصل کرنا ہے، پاکستان کا ترقی اور خوشحالی کا سفر منزل تک پہنچے گا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عروج کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ناکام ہوں گی، دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ابھرتی ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز، تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور بھی دیا ،اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے بلوچستان حکومت کی سماجی و معاشی بہتری اور ریاست و عوام کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عوام کی بھلائی کو مدنظر رکھ کر طویل المدتی ترقی اہمیت رکھتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسلہٹ ٹیسٹ میں بھی بنگلا دیش کی پوزیشن مضبوط، پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف
    Next Article تھانہ جنڈ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    بلاگ

    محفوظ بچپن، محفوظ گلگت بلتستان, تحریر: علی شیر

    اگست 17, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 19, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.