مظفرآباد: حلقہ لچھراٹ میں بجلی چوری پر قابو نہ پایا جا سکا۔ محکمہ برقیات کے میٹر ریڈروں اور لائن مینوں کی باہمی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف۔ بجلی چوروں نے انت مچا دی۔حلقہ لچھراٹ کے نواحی علاقہ پنج کوٹ میں آئے روز ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ عوام علاقہ پنج کوٹ شدید اذیت کا شکار ہو کر اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیے گئے۔
عوام علاقہ پنج کوٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کے میٹر ریڈروں اور لائن مینوں کی مبینہ ملی بھگت سے اپر تتلاں میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے بجلی چوری عام ہے۔ جس کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے تو بجلی چوروں کو بڑی آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت وزیر برقیات، سیکرٹری برقیات اور چیف انجینیئر برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ لچھراٹ کے علاقہ پنج کوٹ کے نوائی گاؤں اپر تتلاں میں سر عام بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور لوگوں کو آئے روز ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے اندھیرے میں زندگی گزارنے سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔