شام اور سعودی عرب کے مابین 12 سال بعد مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی سفارتخانہ12 سال بعد کھول دیا گیا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے کئی دور ہوئے تھے اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
جس کے بعد سعودی عرب نے گزشتہ برس محمد ایمن سوسان کو شام میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا جب کہ شام پہلے ہی سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھول چکا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث 2012 میں منقطع ہوگئے تھے۔