پشاور( حسن علی شاہ سے ) شوبز کی دنیا میں یوں تو لاتعداد ھنرمند آئے اور چلے گئے مگر کچھ ایسے فنکار بھی ہیں جو آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں دلدارپرویز بھٹی بھی انھی میں سرفہرست ہیں.
30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ھوئے ان گنت خوبیوں کی بنا پر بطور کالمسٹ۔ مصنف۔اور انگریزی زبان کے استاد بھی تھے. لاھور ٹی وی سے پنجابی شو( پنجند) میں بطور اینکر جب سامنے آئے تو اپنے منفرد انداز اور حاضر جوابی کی وجہ سے ملک بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیابی سے ھمکنار ھوئے.
دلدار پرویز بھٹی نے اداکارہ بندیا سے اس وقت شادی رچائی جب وہ لاھور ٹی وی پہ انگریزی میں خبریں پڑھتی تھیں دلدار پرویز بھٹی کی بندیا شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی سال 1994 30 اکتوبر کو لاکھوں ناظرین کا یہ دلدار اس فانی دنیا سے رخصت ھوگیا ۔۔