دیربالا میں پاتراک کے قریب میدان میں مکان پر تودہ گرا جس کی وجہ سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق مکان پر تودہ گرا جس کے باعث 12 فراد دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق رات بارش اور اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف سمندری طوفان سے متعلق محکمہ موسمیات نے دوسرا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حب، لسبیلہ، آواران، کیچ،گوادر میں یکم ستمبر کے دوران تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیر31 اگست سے یکم ستمبر تک سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔