ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک او اور ڈپٹی کمشنر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سے متعلق اہم اعلانات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی افغانوں کو دکان یا مکان دینےوالے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
اٹک: ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کہ غیرقانونی افغانوں کو دکان یا مکان دینےوالے مالکان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرتکب پائے جانے والے مالکان پر فوری مقدمہ درج کیاجائےگا ۔
انہوں نے کہا کہ شہری غیر قانونی رہائش پزیر افغانوں کی طلاع 15 پر دیں،جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او اٹک نے مزید بتایا کہ بہت جلد کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا، غیرقانونی افغان تارکین وطن ہولڈنگ کیمپوں میں مقیم ہیں اس وقت ان کی تعداد 400 ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کھلنے پر ہولڈنگ کیمپ میں موجود افغاں وطن روانہ کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ افغان ہولڈنگ کیمپ میں تارکین وطن کےلیے تمام سہولیات میسر ہیں ۔تعداد بڑھنے پر 2 مزید ہولڈنگ کیمپ بنائے جائیں گے۔


