وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں قائم تمام بس، ویگن اڈوں اور سبزی منڈی کی منتقلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ملک بھر سے آنے اور جانیوالی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے 2 جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل تعمیر کیے جائیں گے۔
پہلا بس ٹرمینل چونگی نمبر 26 جبکہ دوسرا بس ٹرمینل T.چوک روات کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ T چوک روات کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر اور T چوک روات سے مندرہ / بانٹھ موڑ ، رنگ روڈ انٹرچینج تک GT روڈ کو 10 رویہ کرنے اور چونگی نمبر 26 پر ملک کا سب سے بڑا ٹریفک انٹر جنکشن تعمیر کرنے کا فیصلہ .
راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل کے بعد آئی الیون اسلام آباد میں قائم سبزی منڈی کو ختم کر کے راولپنڈی رنگ روڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔