کوئٹہ: شمالی مشرقی بلوچستان میں ایک مظبوط مون سون سسٹم موجود ہے جو مزید بارشیں لے کہ آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، شمال مشرکی پنجاب، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں موجود دوسرا مون سون سسٹم مزید بارشیں کرواسکتا ہے۔ بلوچستان میں ہالیا سیلاب اور بھاری بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد۱۹ ہوگئی۔ سیلابی پانی نے بلوچستان میں رابطہ سڑکیں بھی منقطہ کر دی ہیں،جب کہ ایک مقامی ڈرائیور نے کولک ندی میں پھنسے سات افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،بچا لیا۔ نوشکی اور بئلہ میں سیلاب نے متعدد دیہاتوں کو الگ کر دیا ہے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔