خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے رہائشی تین بھائیوں کو سندھ کے ضلع کشمور سے اغوا کر لیا گیا، اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے کا مطالبہ کر کیا۔
دلدار حسین، نثار احمد اور زید نامی تین بھائیوں کو ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے انہیں معمولی قیمت پر کار فروخت کرنے کی دعوت دی۔مغویوں کا ایک اور بھائی عبدالرزاق اپنے بھائیوں کی بازیابی کے لیے قرآن پاک لے کر کشمور شہر پہنچا۔ عبدالرزاق نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن وہ بھاری رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے اغوا کاروں سے درخواست کی کہ ان کے بھائیوں پر رحم کریں اور انہیں رہا کریں۔
خیال رہے کہ اغوا کی وارداتوں میں اضافے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پنجاب کی سرحد سے ملحقہ سندھ کے کچے علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے۔