سی ٹی او راولپنڈی کیجانب سے ٹریفک وارڈنز کو انعامات کا سلسلہ جاری،فرائض کی بہترین ادائیگی پر مزید 55 وارڈنز میں تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش انعام تقسیم کئے گئے،سی ٹی او راولپنڈی اور ایس ٹی او نے وارڈنز میں انعامات تقسیم کیے ۔
راولپنڈی: سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا ہے کہ اچھے کام پر انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، فرض شناس اور محنتی افسران و جوان میرا فخر ہیں ۔
فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ محنتی اور ایماندار جوانوں کی ہرپلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، تمام وارڈنز بغیر کسی دباؤ کے محنت اور خدمت کے جذبہ کے تحت فرائض سر انجام دیں ۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں کی حوصلہ افزائی انکی مجموعی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرتی ہے ۔


