آج ڈرونگاغ کوشٹ میں یادگار کلب فٹبال ٹورنمنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ایونٹ کے فائنل میں اچھے مقابلے کے بعد برمکاغ نے نوجواں ایف سی گہکیر کو 3:0 سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ کے اختتامی تقریب میں سینیٹر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم کو بطورِ مہمان خصوصی بلایا گیا تھا۔محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ونر اپ اور رنر اپ ٹیمز کو نقد کیش پرائز دیا گیا۔