پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 مہرین انور راجہ نے کلر سیداں اور ڈھوک بابا گوہر میں چوہدری امتیاز حسین کی رہائش گاہ پر الیکشن آفس میں اجتماعات سے خطاب کیا۔ مہرین انور راجہ نے ووٹرز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلہ کرنے سے پہلے امیدواروں کے شواہد، نظریے، کردار اور بیان بازی پر غور کریں، صرف ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جنہوں نے حقیقی عزم کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
کلر سیداں میں الیکشن آفس اور ڈھوک بابا گوہر میں چوہدری امتیاز حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے مہرین انور راجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پارٹی کی کارکردگی شفاف ہے اور پیپلزپارٹی ایک تحریک کا نام ہے اور اس کے ساتھ جڑے کارکنان اسکی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو وہ کسانوں کو فصلوں کی انشورنس کے لیے کارڈ فراہم کریں گے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ جاری کریں گے۔
پی پی 7 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، بلاول بھٹو 8 فروری کے بعد ملک کے وزیر اعظم بنے گئے۔ انہوں نے دعوہ کیا ہے کہ دیگرجماعتوں نے کلر سیداں کو نظر انداز کیا لیکن ہم منتخب ہونے کے بعد حلقہ پی پی 7 کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔