یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین نے ادارے کو بند کرنے کے خلاف اسلام آباد ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔
حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور آج یوٹیلیٹی اسٹور کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ ملازمین حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز یونین کے لیڈر عارف شاہ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،حکومت فوری طور یہ فیصلہ واپس لے۔