چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے کاغان ویلی کا دورہ کیا۔
چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ناران میں 14000سیاح محصور ہوئے تمام سیاحوں کو نکالا گیا ہے۔جبکہ اب ناران میں 1000سیاح باقی ہیں۔
اس کے برعکس جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کو 20لاکھ کا چیک دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ بالاکوٹ ناران میں پٹرول اور غذائی قلت نہیں ہے۔ تباہ یونے والی دوکانوں اور مکانات کی رپورٹ آنے کے بعد ہی تعاون کریں گے۔