وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منگل کو فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فرانزک ایجنسی پورے پاکستان میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سیٹلائٹ سٹیشن کے ذریعے کرائم سین کی نگرانی کر رہی ہے۔
اس موقع پر پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کے تحت ڈیپارٹمنٹل لیب کو سنٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خودکار فنگر پرنٹ سسٹم، اسلحہ و گولہ بارود کی شناخت کے لیے خودکار بیلسٹک سسٹم اور جینیاتی تجزیہ کار مشین کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فرانزک سائنس میں زیر تعلیم طلباء کی تربیت اور انٹرن شپ کرانے کی ہدایت کی۔ فرانزک ٹریننگ لیب کی جلد تکمیل اور ڈی جی خان میں شواہد سنٹر کو فعال کرنے سمیت بہترین آلات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی۔