ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈاپور کی ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ـ اور ان کی حاضری سے معافی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ـ
زرائع کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈاپورکی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سول جج شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ـجج کے سوال پر کہ ملزم کہاں ہے تو اس پر معاون وکیل عطا اللہ برکی کی جانب سے بتایا گیا کہ پشاور میں سیلاب کی صورت حال ہے۔جب کہ دوسری طرف علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن نے جواب دیا کہ علی امین گنڈا پور کی طبیعت ناساز ہے اس لیے ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی جا رہی ہے، دو مختلف بیانات پر جج نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے معافی کی درخواست کو مسترد کرکے ان کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ـ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کی طبی بنیادوں پر کیس میں پیش ہونے سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔