کالاش ویلیز میں عوام کی سہولت کے لئے بمبوریت میں چلغوزہ پروسینگ پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کالاش ویلیز میں چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے۔جہاں مقامی افراد کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔
چترال کے ڈائریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، منہاس الدین، نے مقامی کاروباری افراد کے لیے یہ خوشخبری دی کہ بمبوریت ویلی میں قائم کردہ اس پلانٹ میں وہ بغیر کسی معاوضے کے اپنے چلغوزوں کو پروسیس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکریٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی چترال آمد پر، پلانٹ کو عوام کی مفت سہولت کے لیے کھولنے کی درخواست پر رضامندی دی گئی۔
بریر، رمبور، بمبوریت اور جنجریت کوہ کے عوام اب اپنے چلغوزے اس پلانٹ میں لا کر انہیں پروسیس کر سکتے ہیں، جہاں چلغوزے کی قیمتی کون کو الگ کر کے مارکیٹ ریٹ پر فروخت کے لیے پیک کیا جائے گا۔
یہ اقدام اس لیے بھی اہم ہے کہ مڈل مین کے ذریعے عوام سے کم قیمت پر چلغوزے خریدے جانے کا عمل ختم کیا جا سکے، جس سے علاقے کے لوگ متاثر ہو رہے تھے۔ کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے قائم اس پلانٹ کا فائدہ اٹھائیں اور منافع بخش کاروبار کی راہ ہموار کریں۔