پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر نقصان پر 88 رنز بنالیے ۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنزبناکر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔
ایڈن مارکرم 89 رنز، مارکو جانسن 2، کاگیسو ربادا 13 اور ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 ، عامر جمال نے 2 اور محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔
میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر نقصان پر 88 رنز بنالیے اور جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا سکور پورا کرنے کیلئے قومی ٹیم کو مزید 2 رنز کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں صائم ایوب اور کپتان شان مسعود 28،28 جبکہ کامران غلام 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے، بابراعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے ،میچ میں ابھی 3 روز کا کھیل باقی ہے ، اور قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف مشکلات کا سامنا ہے ۔