چترال: خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے مرکزی داخلہ ٹیسٹ (CAT) 2025 کا انعقاد چترال نرسنگ کالج، بالچ بالا چترال میں کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 680 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ٹیسٹ کے دوران طلباء کے لیے مناسب نشستوں، نگرانی کے موثر انتظامات اور شفاف طریقۂ کار کو یقینی بنایا گیا، تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جا سکے۔
یونیورسٹی حکام، امتحانی عملے، اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے امتحان کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط کوششیں کی گئیں، جنہیں طلباء اور والدین کی جانب سے سراہا گیا۔ امتحان کی شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی ہر سال CAT کے ذریعے صوبے بھر کے مختلف مراکز میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرتی ہے۔