کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں اور میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور مکمل کرنے کیلئے مزید 551 رنز کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کے بیٹر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں،کپتان شان مسعود 2،کامران غلام 12 اور سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگ میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ریان ریکلٹن 259 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے،ٹمبا باووما نے 106 اور کائل ورینی نے 100 رنز بنائے۔ مارکو یانیسین 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
615 رنز کے جواب میں پاکستان کے تین کھلاڑی صرف 20 رنز کے مجوعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر 64 رنز بنائے اور بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔