پاکستان سپر لیگ کے براڈکاسٹنگ حقوق 6 ارب 30 کروڑ میں فروخت ہو گے۔ نشریاتی حقوق کی جنگ میں نجی ٹیلی ویژن نے تین حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا.
مالی پیشکش گزشتہ روز کھولی گئی, قبل از وقت 7 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریزرو پرائس کا اعلان ہوا مگر کوئی بھی بولی اس حد تک نہیں پہنچ سکی۔ سابق حقوق دار چینل 5 ارب 30 کروڑ کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ حکومتی ٹیلی ویژن پیشکش 5 ارب 17 کروڑ ، دیگر 2 نے بالترتیب 4 ارب 40 کروڑ اور 4 ارب کی بولی لگائی،
تفصیلات کے مطابق پہلی بڑی پشکش دینے والے چینل نے دوسرے راؤنڈ میں رقم بڑھا کر 6 ارب30 کروڑ روپے کی بڈ کر دی۔ پھر پی سی بی نے اسی چینل کو کو آئندہ 2 برس کیلئے رائٹس سونپ دئیے۔ یاد رہے کہ ڈیل کا 95 فیصد حصہ فرنچائزز کو ہی ملے گا، یوں وہ سالانہ تین ارب روپے سے زیادہ رقم حاصل کرپائیں گے جبکہ ڈیجیٹل رائٹس ایک ارب 85 کروڑ روپے میں بیچے گیے۔