برطانیہ اور مصر نے اپنی اپنی فضائی کمپنیوں کو سفر کے دوران ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بعد خطے میں حالات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
برطانیہ اور مصر نے انہیں صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف ایران نے اپنی مغربی حصے کی فضائی حدود سے گریز کرنے سے متعلق چلنے والے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔