گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے چار نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، پولیس نے کہا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی گہری نالے میں جار گری تھی ۔
گلگت بلتستان کی پولیس کے بیان کے مطابق چاروں سیاحوں کی گاڑی شاہراہِ بلتستان پر گہری کھائی میں استک نالے میں گری ہوئی مل گئی ۔
گجرات سے تعلق رکھنے والےچار نوجوان سیاحوں کی گمشدگی پر کئی روز سے تلاش جاری تھی، اب تک دو سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو لاشیں نکالنےکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق دشوار راستہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں پریشانی کاسامناہے، حادثے میں جاں بحق سیاحوں کا تعلق گجرات سے تھا، ایک جاں بحق سیاح پاکستانی نژاد اطالوی شہری تھا ۔
اہل خانہ کے مطابق نوجوانوں کا آخری بار فون پر رابطہ دنیور کے مقام پر ہوا تھا، 16 مئی سے تمام کے موبائل فون بند تھے، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔