ایبٹ آباد کے علاقے عثمان آباد میں باؤلے کتوں نے سکول کے دس بچے زخمی کردیے۔
ایبٹ آباد کے علاقے عثمان آباد میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب باؤلے کتوں نے سکول جانے والے بچوں پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم دس بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایت کی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باؤلے کتوں کی وجہ سے بچوں کا سکول جانا بھی خطرناک ہو چکا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔