بنگلادیش نے مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، افغانستان کا 148 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 147 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران 38 اور رحمٰن اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
بنگلادیش کی جانب سے نسم احمد اور رشاد حسین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
افغانستان کا 148 رنز کا ہدف بنگلادیش نے آخری اوور کی پہلی گیند پر 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 33، ذاکر علی نے 32 اور نور الحسن نے 31 رنز بنائے اور میچ ی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
یوں بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو 2 وکٹ شکست دے کر 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔