گلگت: گلگت بلتستان میں معدنیات کی لیز سے پابندی ہٹا دی گئی ہے ۔ فیض اللہ فراق ترجمان جی بی حکومت کے مطابق لیز کے طریقہ کار میں شفافیت لانے کیلئے درخواستوں کی وصولی آن لائن کر دی گئی ہے ۔
ای مائننگ کے نئے طریقہ کار کے تحت 6 جنوری 2025 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق 6 جنوری سے مائننگ لیز کے لئے درخواستیں پورٹل پر جمع کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کاوشوں سے مائننگ پالیسی اب شفاف ہوگئی ہے ۔