باغ: آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے چترا ٹوپی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے میڈیکل ماہرین کی جانب سے مجموعی طور پر 461 مقامی افراد کا معائنہ کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں طبی معائنے کے لیے آنے والے افراد میں 129 مرد، 192 خواتین اور 140 بچے شامل تھے۔
میڈیکل کیمپ میں97 لیبارٹری ٹیسٹ اور 13 معمولی آپریشنز بھی کیے گئے۔
فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی معائنے، ادویات، زخموں کی مرہم پٹی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں بخار، دمہ، خون کی کمی، ملیریا، جوڑوں کے درد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا گیا۔


